the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جوہانسبرگ، 19 جولائی (یو این آئی) آئی پی ایل کا نقشہ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے کیونکہ آئی پی ایل کی 10 میں سے چھ ٹیموں کے مالکان نے جنوبی افریقہ کی نئی ٹی 20 لیگ میں ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لیگ جنوری سے فروری 2023 میں شروع ہونے جا رہی ہے ای ایس پی این کو معلوم ہوا ہے کہ ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، لکھنؤ سپر جائنٹس، سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے مالک نے جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹیمیں خریدنے کے لیے کامیابی سے بولی لگائی ہے۔ یہ لیگ کرکٹ جنوبی افریقہ اپنے پارٹنر سپر اسپورٹ کے ساتھ مل کر چلائے گی۔آئی پی ایل میں سپر کنگز کی ٹیم کے مالک چنئی سپر کنگز اسپورٹس لمیٹڈ نے سب سے زیادہ بولی لگا کر جوہانسبرگ کی فرنچائزی اپنے نام کی ہے۔ ممبئی کے مالکان کیپ ٹاؤن جبکہ سن رائزرز سن ٹی وی گروپ نے پورٹ الزبتھ کی ٹیم خرید لی ہے۔ آر پی سنجیو گوئنکا گروپ، جس نے گزشتہ سال ریکارڈ بولی لگا



کر لکھنؤ کی ٹیم کو خریدا تھا، ڈربن اور راجستھان رائلز کے مالکان نے پارل ٹیم اپنے نام کی ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹیموں کے شہروں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے بورڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ اس ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آپریٹر ہوں گے۔
اسمتھ نے کہا، "مجھے اس نئے مقابلے کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی جانے پر فخر ہے۔ میں جنوبی افریقی کرکٹ کے لیے پرعزم ہوں اور اس کھیل کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نئی لیگ کھیل میں ضروری سرمایہ لائے گی اور دنیا بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نئے موقع دے گی۔ انہوں نے مزید کہا، "اسٹیک ہولڈرز کا اب تک کا ردعمل بہت مثبت رہا ہے اور ہم نے ابتدائی مراحل میں کافی پیش رفت کی ہے۔ ہم جنوبی افریقی کرکٹ کے لیے ایک قابل قدر، پائیدار اور دلچسپ ٹورنامنٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.