نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز رئیسی وان ڈیر ڈوسن (75) کے ساتھ ڈیوڈ ملر (64) نے جمعرات کو ٹی 20 میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دی۔
75 رن کی اس اننگز میں ڈوسن نے 46 گیندیں
کھیلیں اور سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ڈوسن نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے سے انہیں ہندوستانی حالات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے اور ان کی بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔