چنئی، 10 اپریل (یو این آئی)ملک کے دو مایہ ناز بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک کی ٹیمیں چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا آج آئی پی ایل 11 میں ہونے والا مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا۔
دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کررہی چنئی کی ٹیم نے 11 ویں سیزن میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر
شاندار واپسی کی جبکہ نئے کپتان کے ساتھ کھیل رہی کولکاتا کی ٹیم نے اپنے گھریلو میدان اینڈن گارڈن میں کل رائل چیلنجرس بینگلور کو شکست دی۔
دھونی کی چنئی اور کارتک کی کولکاتا ٹیموں نے اس سیزن میں فاتحانہ آغاز کرلیا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنے دوسرے مقابلے میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے پورا دم خم لگادیں گی۔