دبئی،10 اکتوبر (یواین آئی) ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد اتوار کے روز راجستھان رائلس کے خلاف جیت کی راہ پر آگے بڑھنے اور پچھلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنے والی اسٹیو اسمتھ کی قیادت والی راجستھان کی ٹیم واپسی کے لئے اترے گی۔
مداحوں کو
اس میچ میں آسٹریلیا کے دو عظیم کھلاڑی وارنر اور اسمتھ کا بھی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
حیدرآباد نے پچھلے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دی تھی جبکہ راجستھان کو دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنے پچھلے میچ میں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔