جے پور، 18 دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا دورے میں ہندستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ فاسٹ بولر محمد سمیع کو یہاں منگل کو انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی عمل میں کنگز الیون پنجاب نے 4.8 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ جے دیو انادكٹ کو راجستھان رائلس نے 8.4 کروڑ روپے کی بھاری قیمت دے کر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
text-align: start;">
سمیع کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے تھا اور انہیں ان کی قیمت سے 3.6 کروڑ روپے مزید ملے۔ آسٹریلیا میں منگل کو پرتھ میں اختتام ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں ہندستان کی شکست کے باوجود سمیع کی کارکردگی بہترین رہی تھی اور انہوں نے 56 رن پر چھ وکٹ لے کر اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ کیا تھا۔