the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور/27جنوری(ایجنسی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کی جس نیلامی کا طویل عرصے سے انتظار تھا، سنیچر سے شروع ہوگئی۔ نیلامی میں مارکی کھلاڑیوں کی پہلی فہرست میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس 12 کروڑ 50 لاکھ کی سب سے زیادہ قیمت کے ساتھ راجستھان رائلس کی ٹیم کا حصہ بن گئے جبکہ پہلے مرحلے کی نیلامی میں دھماکہ خیز کریبیائی کھلاڑی کرس گیل کو کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔ نیلامی میں شامل کل 578 کھلاڑیوں میں 360 ہندوستانی ہیں جو دو دنوں تک چلنے والی نیلامی کے عمل میں داؤ پر ہوں گے۔ یہاں نیلامی کے عمل کا آغاز اوپنر شکھر دھون سے ہوا، جنہیں سنرائزرس حیدرآباد نے 5.2 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اس سے قبل دلی کے کھلاڑی کے لئے کنگس الیون پنجاب نے سب سے اونچی بولی لگائی تھی لیکن حیدرآباد نے دھون کے لئے رائٹ ٹو میچ متبادل سے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا۔



start;"="">
اس کے بعد اسٹار آل راؤنڈر روی چندر اشون دوسرے کھلاڑی رہے جنہیں پنجاب نے ان کے بیس پرائس دو کروڑ سے زیادہ خرچ کرکے 7.6 کروڑ روے میں خریدا۔ تمل ناڈو کے اسٹار کھلاڑی طویل عرصے سے چنئی سپر کنگس کا حصہ رہے ہیں لیکن ان کی پرانی ٹیم نے انہیں ریٹین نہیں کیا۔ ممبئی انڈینس سے ونڈیز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو رائٹ ٹو میچ متبادل سے ٹیم میں برقرار رکھا گیا جبکہ دلی نے ان پر 5.4 کروڑ کی بولی لگائی تھی۔ نیلامی کے عمل میں گیل چوتھے کھلاڑی تھے لیکن آٹھ میں سے کسی بھی ٹیم نے ان پر بولی ہی نہیں لگائی۔ مارکی کھلاڑیوں میں پہلے سیٹ کی بولی میں انگلش آل راؤنڈر اسٹوکس سب سے پرکشش کھلاڑی رہے جن پر جم کر بولی لگائی گئی اور بالآخر راجستھان نے انہیں سب سے بڑی قیمت 12 کروڑ 50 لاکھ میں خریدا۔ حالانکہ اسٹوکس کی یہ قیمت ان کی گزشتہ ایڈیشن کے قیمت 14 کروڑ 50 لاکھ روپے سے کچھ کم ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.