نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2024 ایڈیشن میں چوکوں اور چھکوں کے معاملے میں اس بار سن رائزرس حیدر آباد کے دو بہترین بلے باز ابھیشیک شر ما 42 چھکوں اور ٹریوس ہیڈ 64
چوکوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔
اگر چھکوں اور چوکوں کی بات کی جائے تو دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ہینرک کلاسن کے نام آتے ہیں۔ اس بار آئی پی ایل میں وراٹ نے 38 چھکے اور 62 چوکے لگائے ہیں۔