نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) دنیا کی سب سے مقبول لیگ کرکٹ میں سے ایک، آئی پی ایل کا 2022 ایڈیشن اگلے سال 2 اپریل سے شروع ہوسکتا ہے سمجھا جاتا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اگلے سال 2 اپریل سے آئی پی ایل 2022 کا ایڈیشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اگرچہ شیڈول کو ابھی حتمی شکل نہیں دیا گیا ہے، لیکن بی سی سی آئی
نے اندرونی طور پر اہم اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ 2 اپریل ممکنہ تاریخ ہے اور یقینی طور پراس کا آغاز چنئی سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے 15ویں ایڈیشن میں 10 ٹیمیں اور کل 74 میچزہوں گے، جبکہ آٹھ ٹیموں میں اب تک 60 میچز کھیلے جاتے رہےہیں۔
کرک بز کے مطابق، بی سی سی آئی نے اندرونی طور پرتبادلہ خیال کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 60 دن سے زیادہ چلے گا۔