لندن، 06 مئی (یواین آئی) انگلینڈ کی کاونٹری کے ایک گروپ نے آئی پی ایل کے باقی میچوں کو اس سال ستمبر میں اپنے یہاں کرانے کی پیشکش کی ہے۔
ایم سی سی، سرے، وارک شائر اور لنکاشائر (دونوں لارڈس میں واقع) ، کیا اوول (دونوں لندن)، ایجبسٹن(برمنگھم) اور
ایمریسٹس اولڈ ٹریفڈ (مینچسٹر) اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کو خط لکھ کر بی سی سی آئی کے سامنے یہ پیشکش رکھنے کی گزارش کی ہے۔
اس گروپ کے منصوبہ کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر کے دوسرے ہاف میں تقریباً دو ہفتے میں پورا کرلیا جائے گا۔