ممبئی، 07 جنوری (یو این آئی) کورونا وبا کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 13ویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد 2021 میں اس کے اگلے ایڈیشن کو ہندوستان میں ہی منعقد کرنے کے سلسلے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کے لیے 11 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہو سکتی
ہے۔
آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی حالیہ ورچول میٹنگ ہوئی تھی لیکن آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کے لیے تاریخوں اور میچ کے انعقاد کے لیے مقامات کے انعقاد کے سلسلے میں ابھی تک آخری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) یہ واضح کر چکا ہے کہ 2021 آئی پی ایل میں آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔