چنئی، 22 اپریل (ایجنسی) آئی پی ایل کی ٹاپ ٹیم چنئی سپر کنگ اپنے آخری دو مقابلوں میں الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد جیت کی پٹری پر واپسی کی کوششوں میں لگ گئی ہے اور منگل کو اپنے گھریلو میدان پر وہ سن رائزرس حیدرآباد سے ملی پچھلی ہار کا بدلہ برابر کرنے کے علاوہ پلے آف میں جگہ پکی کرنے کے اہم مقصد کے ساتھ اترے گی۔ چنئی کو رائل چیلنجرز بنگلور نے دلچسپ مقابلے میں اتوار کو ایک رن سے شکست دے کر چونکایا تھا جبکہ اس سے گزشتہ میچ میں
وہ حیدرآباد سے اس گھریلو میدان پر چھ وکٹ سے شکست سے دو چار ہو گئی تھی۔
آئی پی ایل ٹیبل میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم 10 میں سے سات میچ جیت کر اور تین ہارنے کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے، لیکن گزشتہ دو میچوں میں مسلسل ہارنے سے اس کے پلے آف کی توقعات کو جھٹکا لگا ہے۔