بنگلور، 22 اپریل (ایجنسی) تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی دھادار اننگز کے باوجود چنئی سپر کنگ کو فتح نہ دلا سکے ہوں لیکن انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں 200 چھکے مارنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بننے کا ریکارڈ انہوں نے اپنے
نام ضرور کر لیا ہے۔
چنئی کو بنگلور سے گھریلو ایم چنا سوامی میدان پر اتوار کو ایک رن سے شکست کھانی پڑی تھی جو اس کی مسلسل دوسری شکست ہے۔