کولکتہ، 11 اپریل (ایجنسی)آئی پی ایل کا 12 واں ایڈیشن اپنے تقریبا نصف سفر تک پہنچ چکا ہے اور یہاں سے ہونے والا ہر مقابلہ پلے آف کے لئے فیصلہ کن ہوتا چلا جائے گا۔ دہلی کیپٹلس جمعہ کو ایڈن گارڈن میدان میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر
بنانے کے مضبوط ارادے سے اترے گی۔
دہلی اس وقت چھ میچوں میں تین جیت اور تین ہار کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ کولکتہ چھ میچوں میں چار جیت اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔