ممبئی/7اپریل(ایجنسی) آئی پی ایل کا میلا ایک مرتبہ پھر لگنے کو تیار ہے اور اس کا آغاز سنیچر یونی 7 اپریل کو شام سات بجے یوگا۔جبکہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سنیچر کو ہی آئی پی ایل کے اس سیزن کی افتتاحی تقریب ہوگی۔پہلے یہ تقریب ایک دن پہلے یعنی 6 پاریل کو ہونی تھی۔لیکن بی سی سی آئی کے دخل کے بعد اسے آگے بڑھا دیاگیا۔تقریب میں بالی ووڈ کے عظیم اسٹار اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔جس میں بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن،ورون دھون،جیکلین
فرنانڈیز اور پربھو دیوا شامل ہیں۔حالانکہ پہلے اس میں رنویر سنگھ اور پرینیتی چوپڑا بھی پرفارمنس کرنے والے تھے لیکن اب رنویر چوٹ کی وجہ سے اور پرینیتی مصروفیت کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں شامل نہیں ہوں گی۔
آئی پی ایل 11 ویں سیزن کی افتتاحی تقریب وان کھیڑے اسٹیڈیم میں ہورہی ہے۔