نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) لگاتار دو میچ ہار چکی چنئی کی ٹیم آئی پی ایل 12 میں منگل کو حیدرآباد سے مقابلہ کے لیے اتررہی ہے، یہ می چنئی کے گھریلو میدان ایم چدمبرم اسٹیڈم میں کھیلا جارہا ہے، چنئی کے کپتان ایم ایس دھونی نے میچ سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے، حیدرآباد کو اس مقابلہ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے، اسکے کپتان کین ویلیمسن اس
میچ میں نہیں کھیل پائیں گے، نیوزی لینڈ کے کینویلیمسن دادی کی موت کے بعد ملک واپس لوٹ گئے ہیں-
چنئی کے کپتان دھونی نے بتایا کہ انہوں نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں ایک بدلاؤ کیا ہے- انہوں نے بتایا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے تیز گیندباز ٹھاکر کی جگہ آف سپنر ہربھجن سنگھ کو شامل کیا گیا ہے-حیدرآباد نے اپنے کپتان ویلیمسن کی جگہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو جگہ دی ہے-