نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) آئی پی ایل کا انتظار کررہے اسکے فینس ے لیے بڑی خبر ہے. 11 ویں آئی پی ایل کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے. آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا نے اسکی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6 اپریل کو 11 ویں آئی پی ایل کا آغاز کیا جائے گا. افتتاحی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی- اس سے
پہلے 27 اور 28 جنوری کو آئی پی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی. 10 یں سیزن پورے کرچکے آئی پی ایل کی نیلامی میں اس بار قوانین میں کچھ بدلاؤ کیے گئے ہیں.
آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا نے کہا کہ پہلا میچ 7 اپریل کو ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا. 11 ویں آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو ممبئی میں ہی ہوگی.