نئی دہلی، 22 فروری (ایجنسی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی نشانےبازوں کو ویزا جاری نہیں کئے جانے کے بعد بین الاقوامی کھیل ایوینٹس کی میزبانی کے بارے میں ہندستان کے ساتھ تمام بات چیت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">گذشتہ 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی نشانےبازوں کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئی او سی نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ سے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر مقابلے کے لئے اولمپک کوٹہ کی پوزیشن کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ پاکستانی نشانےبازوں نے اس مقابلے میں حصہ لینا تھا۔