نئی دہلی، 02 جنوری (یو این آئی ) سال 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں سے شوٹنگ کو باہر کرنے کی مخالفت میں ہندستان ایک وقت ان کھیلوں کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن ہندستانی اولمپک یونین نے اب واضح کیا ہے کہ وہ ان کھیلوں میں حصہ لے گا۔
ہندستانی اولمپک
ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا نے جمعرات کو مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے وزیر کھیل کو بتایا کہ ہندستان 2022 کے برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے گا۔
ان کھیلوں سے میزبان ملک سے نشانے بازی کو باہر کر دیا جس کی ہندستان نے پرزور مخالفت کی۔