ماؤنٹ موگاني، 30 جنوری (ایجنسی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے منگل کو دوسرے ونڈے میں جیت کے بعد کہا کہ انکی ٹیم کا ہدف نیوزی لینڈ کے خلاف اس سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا ہے، ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی
سیریز کا دوسرا میچ 8 وکٹ سے اپنے نام کیا ، اس سے سابق ٹیم نے پہلے ونڈے کو نو وکٹ سے جیتا تھا، تیسرا ونڈے جمعہ کو کھیلا جائے گا.
متالی نے کہا ہم یقینی طور پر 0-3 سے جیتنا چاہیں گے، اسکے ساتھ ہی ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیں گے-