نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ کا ماننا ہے کہ پوری دنیا میں فرنچائزی کرکٹ ایونٹس کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ہندوستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مقبولیت متاثر نہیں ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ فرنچائزی کرکٹ کی
بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان کئی کرکٹ پنڈتوں نے بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کے نقصان کے بارے میں بات کی ہے۔
ہندوستان کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو متعلقہ رکھنے کے لیے ایک اننگز کو 40 اوورز تک کم کر دینا چاہیے۔