بارسلونا، 27 دسمبر (یو این آئی) روس کے اسٹار ٹینس کھلاڑی آندرے روبلیو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگانے کے باوجود کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی روبلیو
نے پیر کے روز ٹویٹر میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت بارسلونا میں ہوں اور بدقسمتی سے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
میں اب آئیسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں تمام پروٹوکول پر عمل کر رہا ہوں۔