رانچی ، 21 اپریل (یواین آئی) ہندوستانی عالمی فاتح ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے والدین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں سابق کرکٹ کپتان کے والد پان سنگھ دھونی اور والدہ دیوکی دیوی بھی عالمی وبا کی زد میں
آگئے ہیں جنھیں رانچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سابق کپتان کے والدین رانچی للگڑوامیں ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔
اس فارم ہاؤس میں سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ گائیوں کی بھی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔