ڈھاکہ، 22 مئی (یواین آئی) بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور موجودہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائرکٹر خالد محمود کوورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور فی الحال اپنے گھر میں آئیسولیشن میں ہیں۔
49
سالہ سابق کھلاڑی بنگلہ دیش کے حال ہی کے سری لنکا کے ٹسٹ دورے میں ٹیم کے ڈائرکٹر تھے اور انہیں یہ کردار سری لنکا کے خلاف گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی ادا کرنا تھا۔
وہ ڈھاکہ پریمیر لیگ میں بھی بطور کوچ ہیں جو 31 مئی سے شروع ہوگی۔