بخارسٹ، 29 جون (یواین ائی) عالمی نمبرتین ٹینس کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے وقت پر پنڈلی کی چوٹ سے صحت یاب نہ ہونے کے سبب آئندہ ٹوکیو اولمپک سے اپنا نام واپس لے لیا
ہے۔
دراصل وہ مئی میں اینجیلک کربر کے خلاف دوسرے راونڈ کے میچ کے دوران چوٹ لگنے کے بعد روم میں کلیکورٹ ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔
بعد میں وہ فرنچ اوپن میں بھی نہیں کھیل پائی تھیں۔