لندن یکم جولائی (یواین آئی) ہندوستان اورانگلینڈ کے مابین آئندہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ تقریباً پانچ ہفتے دور ہے، لیکن نوجوان اوپنر شبھمن گل کی دستیابی کے تعلق سے ابھی سے غیریقینی صورت حال ہے۔
دراصل شبھمن زخمی ہیں اوران کا پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچوں سے باہر
ہونا تقریباً طے ہے۔
انگلینڈ سے آرہی خبروں کے مطابق 21 سالہ شبھمن کو پیر میں چوٹ لگی ہے، جو انہیں کرکٹ سے دوررکھے گی، کیونکہ انہیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، حالانکہ نوجوان اوپنر اس امید میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بنے رہیں گے کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے دوران واپسی کے لئے مناسب طور سے فٹ ہوں گے۔