ہانگ کانگ ، 22 اکتوبر (یو این آئی) چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن جاپان کی ناومی اوساکا نے چوٹ کی وجہ سے ہانگ کانگ اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ ۔ چائنا ٹینس ایسوسی ایشن (ایچ کے سی ٹی اے) نے پیر کو جاری کردہ ایک
بیان میں کہا کہ سابق عالمی نمبر ایک اوساکا ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اوساکا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی اور ایونٹ کے دوران متعد د سر گرمیوں میں حصہ لیں گی، جس میں ہانگ کانگ کے ٹینس
شائقین سے ملاقات بھی شامل ہے۔