سڈنی، 12 جنوری (یو این آئی) زخمی کھلاڑیوں کے حوالے سے ہندوستان کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں اور اب اس کے اہم تیز گیندباز جسپریت بمراہ پیٹ میں کھینچاؤ کے سبب آسٹرلیا کے خلاف 15 جنوری سے برس بین میں ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے
ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کی رات بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے سبب چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسی کے اگلے دن اب یہ خبر آ رہی ہے کہ بمراہ بھی چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔