ممبئی، 17 مئی (یو این آئی) اجنکیا رہانے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سن رائزرس حیدرآباد کے
خلاف پچھلے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد کے خلاف رہانے نے 24 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔