گوہاٹی/7مارچ(ایجنسی) ہندوستانی خواتین ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے جمعرات (7مارچ) کو کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی، یہ اسکی ٹی 20 سیریز میں لگاتار دوسری اور ہندوستان کے خلاف لگاتار تیسری جیت ہے، مہمان ٹیم نے اس
جیت کے ساتھ ہی ٹی 20 سیریز میں 0-2 کے برتری بنا لی ہے، ہندوستانی ٹیم نے اسے ونڈے سیریز میں 1-2 سے ہرایا تھا، ونڈے سیریز کا آخری میچ انگلینڈ نے جیتا تھا.
میزبان ٹیم نے 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان سے صرف 111 رن بناسکی، متالی راج نے 20 رن بنائے، انگلینڈ کی ٹیم نے اس ہدف کو آسانی سے 19.1 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان سے حاصل کرلیا.