ممبئی/28فروری(ایجنسی)انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات (28 فروری) کو ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میں دو وکٹ سے ہرا دیا. تاہم، اسے سیریز کے نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑا، میزبان ہندوستان نے سیریز کے پہلے دو ونڈے میچ پہلے ہی جیت لیے تھے، اس طرح سیریز 1-2 سے ہندوستان کے نام رہا، ہندوستان نے انگلینڈ کو پہلے
ونڈے میں 32 رن اور دوسرے ونڈے میں 7 وکٹ سے ہرادیا تھا، یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کے تحت کھیلی گئی، ہندوستانی ٹیم کی یہ اس چیمپئن شپ کے تحت لگاتار چوتھی سیریز جیتی ہے.
ہندوستانی ٹیم نے جمعرات کو تیسرے ونڈے میں 50 اوورس میں 8 وکٹ پر 205 رن کا اسکور بنایا، جسے انگلینڈ نے 48.5 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا.