ماؤنٹ موگان/28جنوری(ایجنسی) ٹیم انڈیا نے پیر کو بی اوول میدان پر جاری تیسرے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے ہراکر پانچ ونڈے میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ، نیوزی لینڈ ٹیم کے دیے 244 رنوں کے ہدف کا پچھا کرتے ہوئے ، ٹیم انڈیا نے 43 اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا، ٹیم انڈیا
کے روہت شرما نے سب سے زیادہ 62 رن بنائے، انکے علاوہ ویراٹ کوہلی 60 رائڈو 40 اور کارتیک 38 کا بھی شراکت رہا،. کپتان نے تیسرے ون ڈے میں سات وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ وہ اس جیت سے کافی پرجوش ہیں۔
اس جیت سے ہندستان نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔