ہیملٹن/31جنوری(ایجنسی) نیوزی لینڈ دورے میں ٹیم انڈیا کو پہلے تین میچوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویراٹ کوہلی کے بنا روہت شرما کی کپتانی میں اتری ٹیم انڈیا کو پہلے نیوزی لینڈ نے صرف 30.5 اوور میں صرف 92 رنوں پر سمٹ دیا اور اسکے بعد نیوزی لینڈ نے 14.4 اوور میں
صرف دو وکٹیں کھوکر اپنا ہدف حاصل کیا، اس میچ میں ٹیم انڈیا کی شکست کی اہم وجہ ہندوستانی بلے بازوں رہی.
ہندستان اس شکست کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے آگے ہے۔
مستقل کپتان وراٹ کو ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں اور اس کے بعد ہونے والی ٹوئنٹی -20 سیریز سے آرام دیا گیا تھا۔