ممبئی/7اگست(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے انگلینڈ دورے کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان کی شکست پر کئی تبصرے آرہے ہیں، ویراٹ کوہلی کو چھوڑ کر ٹیم انڈیا کا کوئی بھی بلے باز ٹک نہیں سکا اور ہندوستان کو 31 رنوں کے نزدیکی فرق سے ہارنا پڑا.
اس ہار پر ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر
نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو کہا کہ انگلینڈ میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ٹیم کو اور زائد پراکٹس میچ کھیلنے چاہیئے تھے، گواسکر نے ٹیم مینجمنٹ کے ایسیکس کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کو چار دن کے بجائے تین دن کا کرنے پر بھی اعتراض ظاہر کیا. سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ٹیم نے 14 دن کے دوران صرف ایک پریکٹس میچ کھیلا.