: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن/10اگست(ایجنسی) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں جمعہ کو لارڈز کے میدان پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن میں پہلا ٹیسٹ میچ 31 رنز سے گنوانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں. ٹیم انڈیا نے اوپنر شکھر دھون کی جگہ چتیشور پجارا اور فاسٹ بولر امیش یادو کی جگہ بائیں ہاتھ کے کلائی کے
اسپنر کلدیپ یادو کو آخری الیون میں رکھا ہے. شیکھر دھون اس دورے پر خاص کر لال گیند سے کافی ناکام رہے تھے، پہلے ٹیسٹ میں جدوجہد کرتے ہوئے 26 اور 13 رن بنائے اور اس سے پہلے پریکٹس میں میچ میں ایکسیس کے خلاف پریکٹس میچ کی دونوں انگیز میں صفر پر ہی آوٹ ہوگئے تھے، 2014 کی سیریز میں بھی شیکھر دھون سارے پانچ ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے.تین ٹیسٹ میچ کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا.