جکارتہ/22جولائی(ایجنسی) اولمپک فاتح پی وی سندھو کا اس سال پہلا خطاب جتنے کا سپنا خواب پھر ٹوٹ گیا ہے- ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی کو اتوار کو انڈونیشیا اوپن کے فائنل میں جاپان کی Akane Yamaguchi کے ہاتھوں 15-21, 16-21 سے شکست
جھیلنی پڑی- یاماگوچی نے 51 منٹ میں یہ مقابلہ جیتا-
پی وی سندھو کی یاماگوچی کے ہاتھوں یہ پانچویں شکست ہے- دونوں کھلاڑی اب تک کیرئیر میں 15 بار آمنے سامنے ہوچکے ہیں- سندھو اس ہار کے باوجود اوور آل ریکارڈ میں 5-10 کی ریکارڈ بنائے ہوئے ہیں-