: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جکارتہ/27جنوری(ایجنسی) سائنا نہوال نے نئے سیزن کا بہترین آغاز کیا ہے۔انڈونیشیا ماسٹرس کے سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی راتناچوک سے ہوا۔ رتناچوک اس وقت عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر فائز ہیں اور اس لیے امید تھی کہ سائنا کو اس جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑے گی۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان امید کے مطابق بہت سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ سائنا نے سیدھے سیٹوں میں راتناچوک کو
اکیس ۔ انیس ، اکیس ۔ انیس سے شکست دے دی لیکن اس جیت کے لیے انہیں کافی پسینہ بہانا پڑا۔
پہلے سیٹ میں سائنا ایک وقت چھ۔ دس سے پیچھے چل رہی تھیں لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اکیس ۔ انیس سیٹ اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن سائنہ نے اس سیٹ کو بھی اکیس ۔ انیس سے جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
فائنل میں سائنہ کا مقابلہ عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پر فائز چین کی تائی یژو ینگ سے ہوگا۔