جکارتہ/26جنوری(ایجنسی) انڈونیشیا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو کے درمیان ہوئے اس مقابلہ میں عالمی نمبر 12 سائنا نے اپنے تجربہ سے عالمی نمبر 3 سندھو کو پست کردیا۔ 37
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">منٹ چلے اس مقابلہ میں سائنا نے سندھو کو سیدھے سیٹوں میں 21۔13 ، 21۔19 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں سائنا کا مقابلہ اب تھائی لینڈ کی ریٹچیناک انٹینان سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس میچ سے قبل بین الاقوامی سطح پر ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف دو میچیز ہوئے تھے اور دونوں نے ایک ایک میچ جیتا تھا۔