نئی دہلی، 14 اپریل (یواین آئی) ملک کی سب سے بڑی طیارہ سروس کمپنی انڈی گو نے آج کہا کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد 04 مئی سے پروازیں شروع کرے گی۔
حکومت کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کے اعلان کے بعد
انڈی گو نے یہ بات کہی۔
اس سے پہلے 25 مارچ سے 21 دن پورے ملک میں لاک ڈاؤن کئے جانے کے بعد اس نے دیگر نجی طیارے سروس کمپنیوں کی طرح 14 اپریل کے بعد کے سفر کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرکے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی تھی۔