ایڈیلیڈ ، 07 دسمبر (یو این آئی) ٹریوس ہیڈ (140) کی شاندار سنچری کے بعد گیند بازوں کی شاندار کار کردگی کی بدولت آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہندوستان کو شکست کے خطرے میں دھکیل دیا ہے۔
پہلی اننگز میں ہندوستان کے 180 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی
پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے اور ہندوستان کے خلاف 157 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی۔ ہندوستانی، جو دن کے کھیل کے آخری سیشن میں اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے آئے تھے ، فلڈ لائٹس کے نیچے گلابی گیند کے حملے کو برداشت کرنے میں ناکام رہے اور صرف 128 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھے۔