نئی دہلی ، 21 دسمبر (یواین آئی ) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر اور خواتین ٹیم نے نویں نمبر پر رہ کر 2020 کا اختتام کیا۔
کورونا وائرس کے سبب اس سال مردا ور خاتون ہاکی
ٹیموں کو زیادہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے موقع نہیں ملے ۔
ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ کے مطابق عالمی چیمپئن بیلجیئم 2496.88 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ہاکی پرو لیگ کی فاتح آسٹریلیا 2385.70 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی۔