ممبئی، 2 نومبر (یو این آئی) کانپور میں پہلا ٹیسٹ خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا ہونے کے بعد ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کی امیدیں کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی پر ٹکی ہوئی ہیں، جو جمعہ سے یہاں شروع ہو نے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے وراٹ کو
کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ اور اس سے پہلے ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔
کانپور ٹیسٹ آخری لمحات میں خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا، حالانکہ ہندوستان کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ پر قبضہ کرنا ہو گا۔