برمنگھم، 30 جون (یو این آئی) نئے کپتان اور نئے کوچ کی رہنمائی میں ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں سیریز جیتنے کےمقصد سے اترے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میچ کو
جیت کر سیریز ڈرا کرانے کی پوری کوشش کرے گی۔
گزشتہ سال پانچ میچوں کی سیریز میں چار ٹیسٹ کھیلے گئے تھے اور پانچواں ٹیسٹ کورونا کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔
یہ پانچواں ٹیسٹ اب ایک سال بعد کھیلا جا رہا ہے۔