بینکاک، 22 جنوری (یواین آئی) پانچویں سیڈ كدامبي سری کانت ،سائنا نہوال، سمیر ورما اور ایچ ایس پرنے کی بدھ کے روز پہلے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ہی تھائی لینڈ ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج مایوس کن طریقے سے ختم ہو گیا۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کا نئے سال میں ملائیشیا ماسٹرز اور انڈونیشیا ماسٹرز
میں خراب کارکردگی کا سلسلہ تھائی لینڈ ماسٹرز میں بھی برقرار رہا اور اس ٹورنامنٹ میں تمام ہندوستانی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔
پانچویں سیڈ سری کانت کو انڈونیشیا کے شیسر ہرین رستاوتو کے ہاتھوں 48 منٹ میں 21-12، 14-21، 12-21 سے شکست کا سامنا پڑا جبکہ سمیر ورما ملائیشیا کے لی جی جیا سے 39 منٹ میں 16-21، 15-21 سے ہار گئے۔