ٹوکیو 30 جولائی (یواین آئی) ہندوستانی کشتی راں وشنو سرونن اورنیتھرا کمانن یہاں جمعہ کو ٹوکیواولمپک میں اپنے اپنے مقابلوں میں میڈل کے راونڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے کے ساتھ ہی اولمپک سے باہر ہوگئے۔
وشنو سرونن مردوں
کے لیجر ریڈیل میں اوورآل 20 واں مقام حاصل کرسکے، جبکہ نیتھرا کمانن انوشیما یاٹ ہاربر پر ہریاک کوالیفائنگ دوڑ کے بعد خواتین کے لیجرریڈیل میں 35 واں مقام حاصل کرسکیں۔
قابل ذکر ہے کہ صرف ٹاپ 10 کشتی راں ہی میڈل راونڈ میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔