احمد آباد ، 29 اکتوبر (یو این آئی ) دیپتی شرما ( تین وکٹ) اور پر یا مشرا ( دو وکٹ ) کی شاندار گیند بازی اور عمدہ فیلڈنگ کے بعد ہندوستان نے اسمرتی مند ھانا (100) کی سنچری اور کپتان ہر من پریت کور کی نصف سنچری (70) ناٹ آؤٹ ) اننگز کی بدولت ہندوستان کی خواتین ٹیم نے منگل کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی
لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے 232 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی اسمرتی مند ھانا اور شیفالی ورما کی ہندستانی اوپننگ جوڑی کا آغاز اچھا نہیں رہا اور چوتھے اوور میں ہینا رو نے شیفالی ورما (12) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔