نئی دہلی ، 30 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم جنوری 2021 میں ارجنٹینا کا دورہ کرے گی۔
تقریبا ایک سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیم انڈیا کا یہ پہلا بین الاقوامی دورہ
ہوگا۔
25 کھلاڑیوں اور سات معاون عملہ کے کل کور گروپ سمیت ٹیم تین جنوری کو نئی دہلی سے ارجنٹینا کے لئے روانہ ہوگی اور یہاں 17 جنوری سے میزبان ٹیم کے خلاف آٹھ میچ کھیلے گی۔