ٹوکیو، 4 اگست (یواین آئی) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف برتری حاصل کرنے کے باوجود ٹوکیواولمپک کے ہاکی مقابلے کے سیمی فائنل میں بدھ کو 2-1 سے ہارگئی اوراب وہ کانسے کے لئے گریٹ برٹین کی ٹیم سے کھیلے گی۔
ہندوستان نے میچ کے
آغاز میں گرجیت کورکے پنالٹی کارنر پر کئے گئے گول سے برتری قائم کی جبکہ ارجنٹینا نے واپسی کرتے ہوئے دوگول کرکے ہندوستانی ٹیم کافائنل میں پہنچنے کاخواب توڑدیا۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم کو بھی سیمی فائنل میں بیلجئم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کاسامنا کرناپڑا تھا۔