مسقط ، 24 جنوری (یو این آئی) ممتاز اور دیپیکا کے شاندار گولوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے پولینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 5-4 سے شکست دے دی۔
آج یہاں ایف آئی ایچ ہاکی 5 الیس ویمنز ورلڈ کپ 2024
ٹورنامنٹ کے پول سی کے بیچ میں ، ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو پہلے ہاف کے آغاز میں ہی ممتاز خان نے چوتھے منٹ میں فیلڈ گول کر کے برتری دلائی۔
اس کے چند منٹ بعد ہی دیپیکا سور ینگ نے چھٹے منٹ میں ایک اور فیلڈ گول کر کے برتری کو دگنا کردیا-