جنچيون، 20 مئی (ایجنسی) خواتین ہاکی ٹیم کی اسٹرائیکر لالریمسيامي اور نونیت کور کے شاندار گول کی مدد سے ہندوستان نے اپنے جنوبی کوریا دورے کا آغاز میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر
کیا۔
ہندستانی ٹیم کا یہ دورہ آئندہ ایف آئی ایچ خاتون سیریز فائنل ہیروشیما 2019 کی تیاری کا حصہ ہے۔ ٹیم کا بنیادی مقصد سیریز فائنل ہیروشیما 2019 سے پہلے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینا ہیں جو 15 جون سے 23 جون تک چلے گا۔