: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میڈرڈ/13جون(ایجنسی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو اسپین کے خلاف اپنی پانچ میچوں کی سریز کے افتتاحی میچ میں بدھ کو 0-3 سے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کانسیجو سپریر ڈی ڈیپورٹیس ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ہندوستانی خواتین شروع سے ہی دباو میں
آگئیں اور اسپین کے لئے بیرٹا بونسترے نے چھٹے منٹ ، ایل اولا ریرا نے 48ویں منٹ او ر52 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہندوستان کو یک طرفہ شکست سے دوچا رکردیا۔
اسپین نے افتتاحی کوارٹر میں گیند کو اپنے قبضے میں رکھا اور 26 سال کی بیرٹا نے ٹیم کے لئے پہلا گول کیا اس کے بعد ہندوستان نے اچھا ڈیفنس دکھایا اور دیگر کوئی گول نہیں ہونے دیا۔